HUSSAIN HAAN KEH DAY | RIZWAN ZAIDI | MANQABAT MOLA HUSSAIN A.S. 2020 حسینؑ ہاں کہہ دے
HUSSAIN HAAN KEH DAY | RIZWAN ZAIDI | MANQABAT MOLA HUSSAIN A.S. 2020 حسینؑ ہاں کہہ دے
Poet: Gohar Jarchvi
Composed by: Waheed ul Hasan Kamaliya
Chorus: Team Rizwan Zaidi
Audio Recorded At: One Ten Studio Karachi
Audio Engineer: Irfan Zaidi, Karachi
Video Shoot & Edit by One Ten Media
Released by: One Ten Production & AlSahlah Travels
Youtube | https://youtu.be/mOdGmJ9YZ3w
#RizwanZaidi #ManqabatMolaHussain #HussainHaanKehDay
CONTACT ONE TEN PRODUCTION
Karachi: +92 321 255 6667, +92 322 266 2887 (Irfan Zaidi)
Lahore: +92 324 485 7212 (Kumail Jafri)
Multan: +92 311 060 9011 & +92 335 514 5110 (Syed Fazal Abbas)
Baltistan: +92 346-312 / 955 8547 (Mumtaz Ahmed)
Canada: +1 416 939 3110 (Raja) USA: +1 469 417 9177 (Mureed)
email: info@oneten.com.pk
web: www.oneten.com.pk
منقبت
یہ جھوم جھوم کے کہتا ہے خالقِ اکبر حسینؑ ہاں کہہ دے
بنائوں ایک نئی کائنات روز اگر حسینؑ ہاں کہہ دے
ارے یہ ادنیٰ سی خواہش کہاں حسینؑ کہاں
یہ سات بیٹوں پہ حیران ہو رہا ہے جہاں
بغیر مانگے دوں راہب کو میں ہزار پسر حسینؑ ہاں کہہ دے
بچایا دین مرا گھر لُٹا دیا اپنا
نہیں ہے اُس کی یہ خواہش میں کیا کروں ورنہ
میں خود یہ کعبے پہ لکھ دوں یہ ہے حسینؑ کا گھر حسینؑ ہاں کہہ دے
اُٹھا کے جنت و کوثر زمین پر رکھ دوں
سب آسمانوں کا محور زمین پر رکھ دوں
مَلَک بشر کو بنا دوں ملائکہ کو بشر حسینؑ ہاں کہہ دے
جب آئے عصر کے لمحات دَس محرم کو
بنا کے ٹکڑے اُڑا دیتا سارے عالم کو
میں سوچتا ہی رہا فاطمہؑ کا لختِ جگر حسینؑ ہاں کہہ دے
دیا بجھانے کا انداز اُس کا ایسا تھا
فرشتہ بھیجا تھا میں نے کہ جا تو پوچھ کے آ
ستارے جتنے ہیں سب کو بنا دوں شمس و قمر حسینؑ ہاں کہہ دے
عجیب شان سے اُس نے ادا کیا سجدہ
تو میں نے چوم کے ماتھا حسینؑ سے یہ کہا
سروں کا ڈھیر لگا دوں میں تیرے سجدے پر حسینؑ ہاں کہہ دے
شدید جرم تھا حرؑ کا سزا تھی سخت مگر
کہا یہ رحمتِ پروردگار نے آ کر
ملے گی تجھ کو رہائی اِسی ضمانت پر حسینؑ ہاں کہہ دے
پکارا غازیؑ کا نیزہ نہ چاہئیے تلوار
اجل کا کھینچوں گا اپنی نگاہوں سے وہ حصار
جو پیش پیش ہیں کر دوں گا سب کو زیر و زَبَر حسینؑ ہاں کہہ دے
اُڑا جو فطرسِ بے بال و پر نکال کے پر
کہا خدا نے کہ سن لے ہر ایک جن و بشر
فقط فرشتہ نہیں بخش دوں ہر ایک کو پَر حسینؑ ہاں کہہ دے
اِسی امید پہ لفظوں میں نور بھرتا ہوں
لُٹا لُٹا کے اُجالے دعائیں کرتا ہوں
میں جب کہوں کہ تمہارا غلام ہے گوھرؔ حسینؑ ہاں کہہ دے