WOH BUS FATIMA HAI | SAJJAD ZAIDI | MANQABAT BIBI FATIMA S.A. وہ بس فاطمہؑ ہے
#RIZWANZAIDI #MANQABAT #منقبت
WOH BUS FATIMA HAI | SAJJAD ZAIDI | MANQABAT BIBI FATIMA S.A. وہ بس فاطمہؑ ہے
Poet Zafar Abbas Zafar
Chorus Team Rizwan Zaidi
Audio Recorded At: One Ten Studio Karachi
Audio Engineer: Irfan Zaidi, Karachi
Video Shoot & Edit by One Ten Media
Released by: One Ten Production & AlSahlah Travels
Youtube | https://youtu.be/KWKbpNpyoQk
CONTACT ONE TEN PRODUCTION
Karachi: +92 321 255 6667, +92 322 266 2887 (Irfan Zaidi)
Lahore: +92 324 485 7212 (Kumail Jafri)
Multan: +92 311 060 9011 & +92 335 514 5110 (Syed Fazal Abbas)
Baltistan: +92 346-312 / 955 8547 (Mumtaz Ahmed)
Canada: +1 416 939 3110 (Raja) USA: +1 469 417 9177 (Mureed)
email: info@oneten.com.pk
web: www.oneten.com.pk
منقبت
وہ بس فاطمہؑ ہے وہ بس فاطمہؑ ہے
رسولِ خداؐ نے جسے ماں کہا ہے
جنابِ خدیجہؑ سی ماں جس نے پائی
جسے ربِ اکبر نے دی پارسائی
جو سرکار کے پاک دل کی دعا ہے
وہ جس کا پدر اشرف الانبیاءؐ ہو
شریکِ سفر جس کا شیرِ خداؑ ہو
وہ جس کا شجر شجرہِ طیبہ ہے
جوانانِ جنت کے سردار بیٹے
رسولِ خداؐ کے مددگار بیٹے
فلک پر بھی ممنون جس کا خدا ہے
کنیزی میں جس کی حبش کی ہو ملکہ
کہَیں جس کو حسنینؑ بھی اماں فضہؑ
جہاں میں فقط ایک ہی مالکہ ہے
ستارے بھی سجدے کریں جس کے در پر
بنے رحلِ قرآن بھی جس کی چادر
وہ جس کا مکاں آیتوں سے سجا ہے
جو عمرانؑ و بنتِ اسدؑ کی بہو ہو
خدیجہؑ کی تصویر بھی ہُو بہو ہو
براہیمؑ و ہاشمؑ کا جو رابطہ ہے
مقابل جو نجرانیوں کے گئی تھی
وہاں بھی تو خیر النساء ایک ہی تھی
وہی ایک بی بی تو زیرِ کساء ہے
کوئی سیدہؑ کے برابر کہاں ہو
وہ جس کے تصرف میں کون و مکاں ہو
جو مشکل کشاء کی بھی مشکل کشاء ہے
وہ جس کی طہارت پہ تطہیر آئی
مدینے میں عِصمت کی بستی بسائی
جو کلثومؑ و زینبؑ کے سر کی ردا ہے
نہیں کوئی بھی فاطمہؑ کے برابر
کہاں مِس جمل اور کہاں شانِ کوثر
وہ صدیقہ جس کو خدا کہہ رہا ہے
حسینؑ و حسنؑ اور زینبؑ جو پالے
ہوں جس بیت میں عصمتوں کے اجالے
کہ جس کے گھرانے میں مشکل کشاء ہے
جو دربارِ غاصب کو ڈھانے گئی تھی
جو چوروں کی شکلیں دکھانے گئی تھی
نبیؐ کی وراثت کی جو وارثہ ہے
ظفرؔ تم ادب سے پڑھو یہ قصیدہ
فرشتوں نے آ کر کیا جن کو سجدہ
عزا اور عزادار جس کی دعا ہے

![[ID: Nwmf9FoW5wg] Youtube Automatic](https://zikarehussain.com/wp-content/uploads/2021/02/id-nwmf9fow5wg-youtube-automatic-60x60.jpg)
